اردو

urdu

ETV Bharat / state

سات برس بعد نوجوان گھر واپس لوٹا - jammu kashmir news \

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کلاروس میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں سات برس کے بعد ایک لاپتہ نوجوان اپنے گھر واپس لوٹا۔

7 برس بعد نوجوان گھر واپس لوٹا
7 برس بعد نوجوان گھر واپس لوٹا

By

Published : Aug 2, 2020, 4:42 PM IST

پولیس کے مطابق ایک لاپتہ رپوٹ پر محمد اشرف بٹ ولد خظر محمد بٹ ساکنہ ڈوگری پورہ کلاروس کی تحریری رپورٹ موصول ہوئی کہ عبدل رشید کونشی ولد محد یوسف کونشی بارنڈ کلاروس عمر تقریبا 14 سال لاپتہ 24/07/2013 سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا ۔

اطلاع موصول ہونے پر پی پی کلاروس نے ڈی ڈی رپورٹ نمبر 2 کے تحت گمشدہ رپورٹ درج کی۔ 09 تاریخ 26/072013۔ کوکپواڑہ پولیس اور لاپتہ لڑکے کے لواحقین کی کوششوں کی وجہ سے ، عبد الرشید کونشی ولد محمد یوسف کونشی کو حال ہی میں دہلی میں کھوج لیا گیا تھا۔

آج 02/08/2020 کو 07 سال کے وقفے کے بعد گمشدہ لڑکے کو تمام قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد اس کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا جہاں پھر خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔ عید سے زیادہ خوشی انہں اپنے سات سال سے کھوئے بیٹے کی واپس آنے کی خوشی محسوس تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details