سمینار میں میر واعظ مولانا محمد فاروق اور عبدالغنی بٹ کو خراج پیش کیا گیا اور یہ کہا گیا کہ ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
تقریب کی صدارت حریت (ع) کے چیئرمین میر واعظ محمد عمر فاروق نے کی، جبکہ حریت کے دیگر قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
'بھارت پاکستان مذاکرات کے لیے تعاون کریں گے' خطاب کے دوران میر واعظ محمد عمر فاروق نے ریاست کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے بھارت پاک کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مزاکرات پر زور دیا تاکہ ریاست جموں و کشمیر کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حریت نے بھارت اور پاکستان کے ساتھ مزاکرات کے کئی دور کیے اور کئی بار اپنی تجاویز بھی سامنے رکھے تاہم دونوں کے درمیان بات چیت میں کوئی بھی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
میر واعظ نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت اور پاکستان مسلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی مزاکراتی عمل کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو وہ بھر پور تعاون کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت میں اقتدار میں آنے والی حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔