اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آرٹیکل 370 کو ہٹانا غلط' - وزیر وشویندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

ریاست راجستھان کے  بھرت پور میں ایک پروگرام کے دوران وزیر وشویندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

آرٹیکل 370 کو ہٹانا غلط فیصلہ

By

Published : Oct 26, 2019, 11:02 AM IST

وزیر وشویندر سنگھ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کا آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا فیصلہ غلط تھا۔ اب مرکزی حکومت اس فیصلہ کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب ایک طرف دہشت گرد ٹرک ڈرائیوروں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت کشمیر کی صورتحال ٹھک بتا رہی ہے۔'

کابینہ وزیر وشندر سنگھ شہر میں سینٹ پیٹر اسکول کے پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے۔

آرٹیکل 370 کو ہٹانا غلط فیصلہ

پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ ' جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے میوات سے گئے ٹرک ڈرائیور اور خلاسیوں کو مار کر ہلاک کر دیا۔ اور ان کے ٹرک کو نذر آتش کر دیا۔ اس طرح کے واقعات پر ملک کے عوام کی حفاظت کرنا مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کو آرٹیکل 370 کے بارے میں ایک بار پھر سوچنا چاہئے۔ کیونکہ حکومت کے اس فیصلے سے کشمیر مکمل طور پر برباد ہو گیا۔ آرٹیکل 370 کو حذف کرنا غلط ثابت ہوا ہے۔ لوگ سامان خریدنے کے لئے جموں و کشمیر جاتے ہیں اور وہ وہاں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں۔ اس سے زیادہ جموں کشمیر کی حالت کیا خراب ہونگے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت کو چاہئے کہ مناسب انتظامات کریں تاکہ لوگ آزاد ماحول میں اپنی زندگی گزار سکیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details