اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sanjeev Kumar Balyan visits Shopain مرکزی وزیر سنجیو کمار بالیان کا دورہ شوپیاں، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال - وزیر اعظم نریندر موددی نے حکومت ہند

مرکزی وزیربرائے ماہی گیری، مویشی پروری اورڈیئری سنجیو کمار بالیان نے ضلع شوپیان کا دورہ کیا۔ انہوں نے منی اسکریٹریٹ آرہامہ شوپیان میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار ویشیو اور دیگر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ مرکزی وزیر نے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ Minister Dr. Sanjeev kumar Balyan visited Shopain

مرکزی وزیر کا دورہ شوپیاں، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
مرکزی وزیر کا دورہ شوپیاں، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

By

Published : Oct 12, 2022, 1:03 PM IST

Updated : Oct 12, 2022, 6:49 PM IST

شوپیان:اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرسنجیو کمار بالیان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر موددی نے حکومت ہند کی تمام وزارتوں سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔ Minister Dr. Sanjeev kumar Balyan visited Shopian And Discuss On development Scheme

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یونین ٹیریٹری میں ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے بہت خواہشمند ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز نے ترقیاتی اسکیمز اور عوامی فوائد کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد UT جموں و کشمیر کے لوگوں کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔

مرکزی وزیر کا دورہ شوپیاں، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیر موصوف نے بتایا کی حکومت مرکزی خطے جموں اور کشمیر کے تمام علاقوں کے درمیان مواصلاتی فرق کو ختم کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور مرکز حکومت جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Unending woes of Fruit Growers: یاترا کے طرز پر سیب کے لئے شاہراہ کو کھلا رکھنے کا مطالبہ

انہوں نے فروٹ منڈی اگلر شوپیاں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی رکاوٹ سے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہے۔ اس سے کسانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ ایک مسئلہ ہے لیکن وزیر نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو ٹریفک انتظامیہ، مرکز کے زیر انتظام حکومت کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔ Minister Dr. Sanjeev kumar Balyan visited Shopian And Discuss On development Scheme

Last Updated : Oct 12, 2022, 6:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details