اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی وزیر رمیش پوکھریال سرینگر پہنچے - ڈویژنل کمشنر کشمیر

مرکزی وزراء کے دورہ جموں و کشمیر کے آخری دن فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال سرینگر پہنچے۔

'کشمیر ملک کا تاج ہے'
'کشمیر ملک کا تاج ہے'

By

Published : Jan 24, 2020, 9:00 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:05 AM IST

اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر رمیش پوکھریال سرینگر ایئر پورٹ سے راست ایس کے آئی سی سی پہنچے جہاں انہوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

رمیش پوکھریال سرینگر پہنچے، ویڈیو

انہوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقد تقریب میں مہمان خصوصی کے بطور شرکت کرتے ہوئے ایس کے آئی سی سی سرینگر میں دو روزہ آرڈینیشن پروگرام 'نشتھا'کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر جموں کشمیر کو ملک کا تاج قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کی عوام کی تعریفیں کیں۔

اپنی تقریر کے میں انہوں نے کہا کہ 'یہاں کے تعلیمی شعبہ کو نئی اونچائیوں تک لے جانا مرکزی حکومت کا وعدہ ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ 'انہیں خوشی ہے کہ وہ ان لوگوں کے درمیان ہیں جو ملک کے مستقبل(طلباء) کو تعلیم کی روشنی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی ایسا شعبہ ہے جس کی بدولت کسی بھی سماج، خاندان، قوم یا ملک کا مسقبل بنایا جاسکتا ہے۔

اس قبل رمیش پوکھریال نے اعلی تعلیم کے تکمیل شدہ کئی پرجیکٹوں کا افتتاح کیا، وہیں انہوں نے تعلیمی شعبے کے نئے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے سرینگر میں 25 ماڈل اسکولوں اور کشمیر یونیورسٹی کے شیخ عالم چیر کا بھی افتتاح کیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے اس دو روزہ آرڈینیشن پروگرام کے موقع پر انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران نے اپنی اپنی تقاریر میں 'نشتھا 'پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا وہیں افتتاح کیے گیے نئے پروجیکٹوں کا خاکہ پیش کیا جبکہ شعبہ تعلیم کی حصولیابیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

اس تقریب میں گورنر کے مشیر کے کے شرما، ڈویژنل کمشنر کشمیر، ڈائریکٹر آف کالیجز، این آئی ٹی ڈائریکڑ آف اسکول ایجوکیشن، جوائنٹ سیکرٹریز آف وزارتِ فروغ انسانی وسائل، محکمہ تعلیم کے سکریٹری، کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ضلع ترقیاتی کمشنر موجود تھے۔

اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیدارن کے علاوہ اساتذہ، مختلف اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپل صاحبان کی خاصی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 7:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details