اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی - جموں

مرکزی حکومت کشمیر سے منتقل ہوئے ہندوؤں کی باز آبادکاری کیلئے لوگوں کے تصورات سے بڈھ کر اقدامات اٹھائے گی۔

وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ

By

Published : Oct 10, 2019, 11:07 AM IST

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کو کالعدم قرار دینا ناقابل تصور سمجھا جاتا تھا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایسا کر دکھایا۔ ’’اسی طرح کشمیری پنڈتوں کے بارے میں بھی ایسا فیصلہ کیا جائے گا جو ناقابل تصور ہوگا۔‘‘

جموں میں کشمیری پنڈت سبھا نامی تنظیم کے اہتمام سے منعقد ہوئی ایک تقریب میں بولتے ہوئے جیتندر سنگھ نے کہا کہ صرف نریندر مودی کی حکومت میں ہی کشمیری پنڈتوں کے احساسات کو ایڈریس کرنے کی قوت اور صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریت کا قتل ان لوگوں نے کیا جنہوں نے پنڈتوں کو 90-1989میں کشمیر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

سنگھ، جو ادھمپور پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، نے کہا کہ مودی حکومت کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پنڈتوں کے حق میں ہوگا اور کسی بھی اقدام کیلئے پنڈتوں کے مفادات کو زیر نظر رکھا جائیگا۔

وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ

انہوں نے کہا کہ لوگ تصور بھی نہیں کرتے تھے کہ دفعہ 370 کو ہٹانے کا فیصلہ لیا جائے گا لیکن بی جے پی نے ایسا کر دکھایا اور اسی طرح کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بارے میں بھی ایسا فیصلہ لیا جائے گا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرتا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کی کشمیر واپسی کے بارے میں ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی اور اس سلسلے میں انکے جذبات اور احساسات کو ملحوظ نظر رکھا جائیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details