اطلاعات کے مطابق کاکاپورہ علاقے میں قائم پولیس اور سی آر پی ایف کمپز پر عسکریت پسندوں نے گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ بھی کی۔
پلوامہ میں گرینیڈ حملہ - ولیس اور سی آر پی ایف کیمپز پر عسکریت پسندوں نے دستی بم سے حملہ
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں واقع پولیس اور سی آر پی ایف کیمپ پر عسکریت پسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔
پلوامہ میں گرینیڈ حملہ
تاہم ابھی تک اس حملے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
وہیں ضلع پلوامہ کے ملنگ پورہ علاقے کو فوج نے محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کاروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ خزب مجاہدین کے نئے کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ کا آبائی گاؤں ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے ڈاکٹر سیف اللہ کو ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد کمانڈو بنا دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Last Updated : May 22, 2020, 11:49 PM IST