فوجی ذرائع کے مطابق ضلع کے کیلر علاقے میں علیٰ الصبح سرچ آپریشن کے دوران جنگلات میں عسکریت پسندوں کی جانب سے بنائی گئی ایک کمین کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا گیا۔
شوپیاں: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ - کشمیر
ریاست جموں و کشمیر میں شوپیاں ضلع کے جنگلات میں حفاظتی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
شوپیاں: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ
ذرائع کے مطابق یہ کمین گاہ کیلر میں یارون علاقے کے جنگلات میں بنائی گئی تھی۔
کمین گاہ سے کیا کچھ برآمد ہوا ہے اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔