اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس، فوج کے 34 آر آر اور 18 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر نیلو اور آرہ گاؤں کے مابین باغات کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
تاہم عسکریت پسند گھنے گھاس اور سیب کے باغوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن فرار ہوتے وقت وہ اپنے ہتھیار، بستر، کپڑے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ چھوڑ گئے۔