اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکریت پسند کی خود سپردگی - وُپزن بجبہاڑہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رہنے والے ایک عسکریت پسند جس کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے، نے سکیورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔

عسکریت پسند کی خود سپردگی

By

Published : Jul 13, 2019, 5:09 PM IST

اطلاعات کے مطاق عسکریت پسند نے تقریباً تین ہفتے قبل عسکریت پسند تنظیم اسلامک سٹیٹ آف جموں اینڈ کشمیر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم سرکاری طور پر ابھی تک اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اننت ناگ کے سرہامہ علاقے میں شدت پسند تنظیم آئی ایس جے کے اور حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس دوران واگہامہ بجبہاڑہ کے رہنے والے آئی ایس جے کے کا عسکریت پسند عادل احمد داس ہلاک ہوا تھا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا ۔

اس واقعے کے بعد آئی ایس جے کے اور حزب المجاہدین کے ایک دوسرے کے خلاف کئی بیانات سامنے آ گئے ۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details