اردو

urdu

By

Published : Jun 23, 2020, 12:56 PM IST

Updated : Jun 23, 2020, 1:42 PM IST

ETV Bharat / state

سرینگر: عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

سرینگر: عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ
سرینگر: عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ہارون علاقے میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سرینگر: عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ

سرینگر میں مقیم بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ' آج صبح ایک مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ہارون علاقے میں عسکریت پسندوں کی ایک خفیہ پناہ گاہ ملی جسے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔"

سرینگر: عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ "عسکریت پسندوں کے خفیہ کمین گاہ سے اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ جن میں جی پی ایس یس، گرنیڈ ، اے کے 47 کی میگزین شامل ہیں۔ پولیس نے اس تعلق سے معاملہ درج کیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے۔"

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بنڈذو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند اور ایک سی آر پی ایف ہلاک ہوگئے۔

Last Updated : Jun 23, 2020, 1:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details