جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مضافاتی علاقہ یارون کیلر کے جنگلات سے سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کا پتہ لگاکر اس سے بڑے پیمانے پر ضروریات زندگی کی مختلف چیزیں بھی برآمد کی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کیلر شوپیان کے یارون جنگلات میں جمعرات کے روز جنگلات میں تلاشی مہم شروع کی جس دوران جنگلات سے بڑے پیمانے پر عسکریت پسندو کی طرفسے روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی کہی چیزیں برآمد کی ہے۔