اطلاعات کے مطابق بارہمولہ پولیس نے شیری بارہمولہ کے قریب ناکہ لگایا تھا جس کے دوران عمر کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ 100 راؤنڈ اے کے 47 اور 1 دستی بم کے سمیت گرفتار کیا گیا۔
عسکریت پسند گرفتار - مزید تفتیش جاری ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج پولیس اور فوج نے سابق عسکریت پسند کمانڈرکلیم اللہ کے بھائی عمر کو گرفتارکیا ہے۔
![عسکریت پسند گرفتار عسکریت پسند کی گرفتاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7058443-154-7058443-1588604455955.jpg)
عسکریت پسند کی گرفتاری
پولیس ذرائع نے عمر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔