اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: عسکریت پسندی آخری مرحلے میں: پولیس سربراہ

تلوارا پولیس اکیڈیمی ریاسی میں منعقدہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'آج آپ اس وقت پولیس فورس میں داخل ہوئے ہیں جب ملی ٹینسی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے

کشمیر: عسکریت پسندی آخری مرحلے میں: پولیس سربراہ

By

Published : Nov 15, 2019, 7:01 PM IST


جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے ملی ٹینسی سے لڑنے کے دوران جتنی قربانیاں پیش کی ہیں دنیا میں اس کی مثال ملنا ناممکن ہے۔

پولیس سربراہ نے گزشتہ روز تلوارا پولیس اکیڈیمی ریاسی میں منعقدہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'آج آپ اس وقت پولیس فورس میں داخل ہوئے ہیں جب ملی ٹینسی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ آج بس ایک دھکا اور دینے کی ضرورت ہے'۔

دلباغ سنگھ نے جموں وکشمیر پولیس کی قربانیوں پر بات کرتے ہوئے کہا 'اس فورس نے اتنی قربانیاں دیں ہیں شاید ہی اتنی قربانیاں کسی جگہ دیکھنے کو ملی ہوں۔ ہم نے بہت سارے ساتھیوں اور دوستوں کو کھویا ہے۔ ہم نے بہت سی قربانیوں کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے'۔

واضح رہیں جموں کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے کافی عرصہ سے جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کے خاتمے کا دعویٰ کر رہے ہیں تاہم اس کے واضح نتائج سامنے نہیں ائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details