اردو

urdu

ETV Bharat / state

برفباری میں مہمان پرندوں سے وادی کے حسن میں اضافہ - وادی کشمیر میں برف باری

وادی کشمیر میں برف باری کے ان ایام میں  مہاجر پرندوں کی آمد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس سے یہاں کے جھیلوں اور آب گاہوں میں ملک اور بیرون ملک کے ہزاروں مہمان پرندوں کی آمد سے چار چاند لگ گئے ہیں۔

برفباری میں مہمان پرندوں سے وادی کے حسن میں اضافہ
برفباری میں مہمان پرندوں سے وادی کے حسن میں اضافہ

By

Published : Jan 7, 2020, 4:19 PM IST


ایشیاء کے سب سے بڑے جھیل ولر میں ان پرندوں کی کثیر تعداد آئی ہوئی ہے وہیں ان دنوں ہوکرسر اور اس جھیل ڈل میں بھی ان مہاجر پروندوں کی کافی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جس سے نہ صرف ان آبی پناہ گاہوں کی رونق بڑھ گئی ہے بلکہ کشمیر وادی کا حسن اور دوبالاہوگیا ہے۔

برفباری میں مہمان پرندوں سے وادی کے حسن میں اضافہ

آج کل ان جھیلوں میں جن مہمان پرندوں کی آمد دیکھی جارہی ہے ان میں زیادہ تر بطخ، سارس اور ہنس وغیرہ شامل ہیں.یہ پرندے زیادہ تر سائبریا، مشرقی یورپ، فلپائن اور چین وغیرہ سے آئے ہوئے ہیں جنہیں وادی کشمیر کا سرمائی موسم اپنے لیے بہترین قرار گاہ لگ رہا ہے۔ مہاجر پرندے شام ڈھلنے کے ساتھ ہی آب گاہوں میں بیٹھتے ہیں اور قابل دید نظارہ پیش کرتے ہیں وہیں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملکی سیاح بھی ان خوبصورت نظاروں کا بھر پور لطف اٹھاتے ہیں۔

اگرچہ جموں کشمیر میں آبی پرندوں کو شکار کرنےپر سرکاری پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان پرندوں کے لیے شکاریوں کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے کیونکہ یہ مہمان پرندے صبح و شام کافی کم اونچائی کی اڑان بھرتے ہیں وہیں یہ غذا کی تلاش میں دوسرے جھیلوں اور آبی پناگاہوں کی طرف نکلتے ہیں.اس لئے شکاریوں کے لیے انہیں شکار کرنا آسان بن جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین اور دوسرے ذی شعور لوگوں کو پرندوں کی سلامتی کے لیے خدشہ لاحق رہتا ہے۔

واضح رہے کہ وادی میں برسہابرس سے یہ مہاجر پرندے کشمیر آتے ہیں اور اکتوبر مہینے سے لیکر اپریل تک یہاں قیام کرکے پھر اپنے اپنے ممالک کی اور رخ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details