اردو

urdu

ETV Bharat / state

مِڈ ڈے میل کے چاول کو بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں مڈ ڈے میل کیلئے مختص اناج کو بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔

مِڈ ڈے میل کیلئے مخصوص چاول کو بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام
مِڈ ڈے میل کیلئے مخصوص چاول کو بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام

By

Published : Oct 18, 2020, 4:56 PM IST

مِڈ ڈے میل کیلئے مخصوص چاول کو بلیک میں فروخت کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سمبل پولیس نے ایک شہر ی کے مکان سے درجنوں چاول کے بیگ ضبط کرلیے ہیں۔

مِڈ ڈے میل کیلئے مخصوص چاول کو بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام

مقامی لوگوں نے ا سکول کے عہدداروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے اے سی بی سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کو ملی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل اسکول سمبل میں مڈ ڈے میل کے لئے مخصوص چاول کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے آبائی علاقہ اندرکوٹ میں ایک شہر ی کے گھر میں چھا پہ ڈالا گیا۔

پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں چھا پہ مارنے کے دوران اسکول کے احاطے سے لیکر مذکورہ شہری کے گھر تک درجنوں مِڈ ڈے میل اناج کے بیگ ضبط کیے ۔

واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس ضمن میں اسکولی عملے کے خلاف زور دار کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

لوگوں کا الزام ہے کہ مڈ ڈے میل کیلئے مخصوص تھا تو اسے کسی شہری کے گھر میں چھپانے کا کیا معنی رکھتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسے بلیک میں فروخت کیا جارہا تھا تاہم پولیس نے اس کاروائی کو بروقت نا کام بناتے ہوئے عوام کے اجتماعی ضمیر کو تسکین بخشا ہے۔

دریں اثنا مذکورہ اسکول کے کچھ عہدداروں کا کہنا ہے کہ اسکول میں رنگ روغن کرنا مطلوب تھا جس کی وجہ سے اس چاول کو وہاں سے شہری کے گھر میں منتقل کیا گیا تھا۔

زونل ایجوکیشن آفیسر سمبل نے دبے الفاظ میں ا س واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ادھر سمبل پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آ یا یہ چاول بلیک میں فروخت کیے جانے والا تھا یا کسی اچھے مقصد کیلئے وہاں سے منتقل کیا گیا تھا اس کی چھان بین جاری ہے۔ تاہم مقامی لوگوں نے محکمہ تعلیم کے کچھ عہد داروں پر اسکولی عملے کو بچانے کی کوششوں کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اگر کل تک معاملہ کی اصل حقائق سے متعلق عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details