اردو

urdu

ETV Bharat / state

میاں عبدالقیوم آگرہ جیل منتقل - میاں عبدالقیوم آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج سے آگرہ جیل منتقل

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے مقید صدر میاں عبدالقیوم کو آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج سے آگرہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

میاں قیوم آگرہ جیل منتقل
میاں قیوم آگرہ جیل منتقل

By

Published : Jan 30, 2020, 9:50 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:14 PM IST


واضح رہے کہ میاں عبدالقیوم کو 4 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے حکومتی اعلان سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

میاں قیوم آگرہ جیل منتقل

بتادیں کہ گزشتہ روز میاں قیوم کو جیل میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ای ٹی بھارت کے نمائندے کے مطابق میاں قیوم کے اہل خانہ کو آج آگرہ جیل میں ان سے ملنے کی اجازت دی گئی ۔

میاں عبدالقیوم کے اہل خانہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ سرینگر نے ایک ماہ قبل متعلقہ جیل حکام اور دیگر ایجنسیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ میاں عبدالقیوم کی بگڑتی ہوئی صحت کا خیال رکھیں اور انہیں مناسب علاج مہیا کرائیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details