علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں نے منریگا کے تحت مختلف جگہوں پر مقامی سطح پر کام کیے تھے مگر 2 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک کارڈ ہولڈرز کی بقایا رقم واگزار نہیں کی گئی۔
اننت ناگ کے کھندرو میں جاب کارڈ ہولڈرز کا احتجاج لوگوں نے مقامی پنچ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پنچ نے کئی کارڑ ہولڈرز سے دستخط لے کر ان کے بینک کھاتوں سے منریگا کے وصول شدہ پیسے نکالے جس کے خلاف آج علاقے میں زبردست احتجاج کیا گیا۔
لوگوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کر کے ہمیں ہمارا حق دلایا جائے۔ احتجاجیوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور لیفٹیننٹ گورنر سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ مرکزی سرکار کی طرف سے یہ اسکیم غریبوں کے لیے وجود میں لائی گئی تھی، جس کے تحت بے روزگار جاب کارڈ ہولڈر کو سو دن کا روزگار ملتا ہے۔
اس مسئلے کو لے کر جب ہم نے بی ڈی او اچھہ بل سے بات کرنے کی کوشش کی، انہوں نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کیا مگر معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی چھان بین کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، رپورٹ آنے کے بعد قانونی طریقے سے کاروائی کی جائے گی۔