اردو

urdu

ETV Bharat / state

منریگا ملازمین کا احتجاج - نصیر احمد

گزشتہ ایک ہفتہ سے تمام جموں و کشمیر کے منریگا ملازمین جو ہڑتال پر ہیں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر ، ایم کے سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کریں۔

منگریگا ملازمین کا احتجاج
منگریگا ملازمین کا احتجاج

By

Published : Aug 27, 2020, 4:41 PM IST

یہ ملازمین بونیار اوڑی کے قریب جمع ہوئے اور محکمہ دیہی ترقی میں مستقل طور پر ان کی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

منگریگا ملازمین کا احتجاج

انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مستقل ہونے کا مطالبہ کیا۔

بلاک صدر بونیار ، نصیر احمد نے کہا کہ ہم اس وقت احتجاج پر ہے اور ہمارا یہ احتجاج پچھلے دس دنوں سے جاری ہے۔ہمارا قلم بند ہڑتال چل رہا ہے کیونکہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ہم کافی وقت سے محکمہ میں کام کر رہے ہے۔لیکن ابھی تک ہمارے مستقل نہیں کی گئی ہے۔

ہمیں باقاعدہ بنانے کے لئے جموں و کشمیر یوٹی انتظامیہ کو لازمی اقدام کرنا چاہئے۔ اور لیفٹیننٹ گورنر ، ایم کے سنہا سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں اور ہمیں باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details