اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں برفباری کی پیش گوئی - میدانی علاقوں میں بارش ہونے کی پیش گوئی

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں 6 تا 8 نومبر تک برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں برفباری کی پیش گوئی

By

Published : Nov 5, 2019, 12:40 PM IST


محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب میں کشمیر اور لداخ خطے کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں 6 سے 8 نومبر تک برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب میں، کشمیر اور لداخ خطے کے پہاڑی علاقوں سمیت لیہہ، زنسکر، پہلگام، سونمرگ، زوجیلا ٹاپ، سنتھن ٹاپ، سادھنہ ٹاپ اور افریویٹ میں برفباری ہونےکی پیش گوئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details