اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران کا احتجاج - وی ڈی سی ممبران

وی ڈی سی ممبران نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے انہیں ایک پیسہ بھی نہیں ملا ہے، جس سے وہ زبردست مالی مشکلات سے دو چار ہیں۔

ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران نے احتجاج کیا
ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران نے احتجاج کیا

By

Published : Jun 11, 2020, 5:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گندو سب ڈویثرن کے دھارائی علاقے میں ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران نے زور دار احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔

ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران نے احتجاج کیا

ان کی مانگ ہے کہ ان کی اجرتیں سیدھے اُنکے اکاؤنٹس میں جمع کی جانی چاہیے تاکہ وہ کسی بھی وقت بینک سے پیسہ نکالنے میں پریشانی کا سامنے نہ کریں۔

وی ڈی سی ممبران نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے انہیں ایک پیسہ بھی نہیں ملا ہے، جس سے وہ زبردست مالی مشکلات سے دو چار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خطہ چناب میں نوے کی دہائی میں اُس وقت وی ڈی سی ڈیفنس کمٹیاں تشکیل دی گئی تھی جب خطے میں ملی ٹینسی عروج پر تھی۔

حکومت نے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے گھریلو سطح پر ایک نو رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

چونکہ خطہ چناب ضلع ڈوڈہ کا دور دراز پہاڑی علاقوں ہے۔ اُس وقت سیکورٹی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو عسکریت پسندوں سے بچنے کے لیے حکومت نے وی ڈی سی کمیٹی تشکیل دے کر اُن کو ہتھیار فراہم کیے تھے اور اُنہوں نے کہی عسکری مخالف کاروائیوں میں بھی حصہ لیا تھا۔ تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وی ڈی سی ممبران کو اُس وقت ہتھیار دینے کا مقصد صرف اپنے اپنے گاؤں کی حفاظت کرنا تھا ۔اور اِن کی کسی بھی عسکری مخالف کاروائی میں شمولیت نہیں ہوتی تھی اورنا ہی وی ڈی سی ممبران کہیں ناکہ بندی کر سکتے ہیں۔ البتہ اب یہ مسلسل حکومت پر یہ دباؤ بنا رہے کہ اُن کو وی ڈی سی ممبرسے ایس پی او بنایا جائے جس سے وہ اپنے گھر چلا سکیں ورنہ بغیر تنخواہ کے وہ مزید اس کمیٹی کو چلانے کے قابل نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details