سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرہنگر میں آج جموں و کشمیر معذور ایسوسی ایشن نے آج یونین ٹیریٹری میں جسمانی طور پر معذور افراد کی ماہانہ پنشن کو گزشتہ پانچ ماہ سے روکے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج میں متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ممبران پریس انکلیو میں جمع ہوئے اور محکمہ سماجی بہبود اور ایل جی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پنشن کی تقسیم میں تاخیر کا پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید نے احتجاج کی قیادت کی اور حکومت پر جسمانی طور پر معذور کمیونٹی کی ضروریات کے حوالے سے بے حس ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا، "تمام ضروری دستاویزات جمع کرانے کے باوجود، سماجی بہبود کا محکمہ تصدیقی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے، پچھلے چھ ماہ سے معذور افراد کے لیے پنشن جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔