شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں کلچرل اکیڈمی اور دائرہ ادب دلنہ بارہمولہ کے اشتراک سے ضلعی سطح کے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کی صدارت معروف شاعر اور قلمکار رنجور تلگامی نے کی جبکہ اس دوران فیاض تلگامی، شہناز رشید، نور الدین یوش بھی موجود تھے۔
اس تقریب میں ضلع سے تعلق رکھنے والے تقریباً 30 شعراء کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کیا جس کی کافی ستائش کی گئی۔
اپنی صدارتی خطاب میں رنجور تلگامی نے کلچرل اکیڈمی اور دائرہ ادب دلنہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تقریباً دو برس کے بعد ایسی شایان شان تقریب منقعد ہوئی ہے۔
انہوں نے اس تقریب کے اہتمام پر ان اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقاریب کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ ضلع کے ادباء و شعراء کو مناسب پلیٹ فارم مہیا ہو سکے جس سے ان کی تخلیقات میں ایک ولولہ اور نکھار پیدا ہوسکے۔