پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دور دراز علاقع ڈھوک نورپور ڈنہ میں حافظ محمد عبداللہ صاحب اور حافظ فتح محمد کی بیٹھک پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ Mehfil E Milaad At Nurpur Of Tehsil Mandi In Poonch In Jammu And Kashmir
اس میں دارالعلوم ضیاالاسلام لورن، دارالعلوم رضاالاسلام منڈی، الجامعۃ الغوثیہ تعلیم القران ساتھرہ وجامع مسجد سلونیاں کے علماء اور طلباء نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران طلباء نے حمدونعت تقاریر پیش کیں۔ بعد ازاں علماء کرام نے اولیاء کاملین کے حوالے سے اہم فلسفہ پر روشنی ڈالی اور عوام الناس کو اولیاء کرام کے مشن خیر کے حوالے سے روشناس کیا۔
اس دوران مولانا عبدلحمید نعیمی و مفتی غلام محمد نے کہا کہ یہاں دونوں حضرات علیہ رحمۃ ورضوان نے کشمیر سے اپنی کرامات سے یہاں لایا گیا ہے۔ان حضرات کی پوری زندگی قران پاک سے زوق رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اللہ والوں کے ان مقامات کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جب انسان اللہ کا ہو جاتا ہے تو اللہ پاک اپنی مخلوق کو ان کے لئے مسخر کردیتے ہیں۔ اور اج ہمارا یہ حال ہےکہ ہماری دعا تک قبول نہیں ہوتی۔