اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti محبوبہ مفتی نے رکشابندھن پر 'تھا کاوارہ' مندر کا دورہ کیا - پراچن مندر تھا کاوارہ کا دورہ کیا

سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے رکھشا بندھن کے موقعے پر قدیم مندر 'تھا کاوارہ' کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

محبوبہ مفتی نے پراچن مندر تھا کاوارہ کا دورہ کیا
محبوبہ مفتی نے پراچن مندر تھا کاوارہ کا دورہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 1:06 PM IST

محبوبہ مفتی نے پراچن مندر تھا کاوارہ کا دورہ کیا

سرینگر:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے رکھشا بندھن کے موقعے پر تھجی وارہ میں واقع قدیم مندر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سابق وزیر عبد الرحمان ویرے اور ان کی صاحب زادی التجا مفتی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی سیاسی رہنما موجود تھے۔ رکشا بندھن کے موقعے پر ان کے دورے کے دوران تھجی واہ میں قائم مندر میں آج سینکڑوں کی تعداد میں ہندووں کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی موجود رہے۔

اس موقعے پر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے رکھشا بندھن کے موقعے پر برادران وطن کو مبارک باد پیش کی جب کہ ہندو برادری نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ان کا ازالہ کرنے کے لئے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ جب تک کشمیری پنڈت عزت، آبروں اور وقار کے ساتھ اپنے گھر نہیں آئے گے، تب تک یہ دکھ کا ماحول ختم نہیں ہوگا۔ اس موقعے پر انہوں نے دعا کی کہ کشمیری پنڈت اور مسلمانوں کے درمیان جو اٹوٹ رشتے تھا وہ پھر سے قائم ہو اور جو ہنسی خوشی کا ماحول سارے فرقوں کے اندر پایا جاتا تھا، وہی دور پھر سے لوٹ کر آ ئے۔

یہ بھی پڑھیں:ADDC Ganderbal Inspects District Hospital اے ڈی ڈی سی گاندربل نے ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا

اس موقعے پر محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نے گزشتہ کئی دہائیوں سے بہت سی مصیبتیں دیکھی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں جانیں ضائع ہوئیں، دونوں خطوں میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا۔ میرا ماننا یہ ہے کہ نقصان کی تلافی تب تک نہیں ہو سکتی جب تک کشمیری پنڈت خوش اسلوبی کے ساتھ کشمیر نہیں لوٹیں گے اور ہمارے ساتھ یک جھٹ ہوکر زندگی نہیں گزاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے آج یہاں پر ماحول دیکھا، ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں بھی لوگ ایسے ہی مل جل کر خوشیوں کے ساتھ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details