سری نگر:جموں انتظامیہ نے گزشتہ روز ایک حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اب جموں میں رہنے والا کوئی بھی شخص ووٹر بن کر اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتا ہے، چاہے اس کے پاس اپنی رہائش ثابت کرنے کے لئے کوئی تجویز کردہ دستاویز نہ ہو۔ اگر ایسے لوگ پچھلے ایک سال سے کسی جگہ رہ رہے ہیں تو وہ وہاں سے اپنا ووٹر آئی ڈی بنوا سکتے ہیں۔ اس کے لئے متعلقہ تحصیلدار موقع پر جائے گا اور ان کی جانچ کرے گا اور سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، جس کی بنیاد پر اس شخص کا ووٹر آئی ڈی بنایا جائے گا۔Mehbooba Mufti Reacts On Jammu Residence Certificate
آج پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک مختصر پریس بیانیہ میں کہنا ہے کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے یہ بات بتا رہے ہیں کہ 370 ہٹانے کے پیچھے بی جے پی کی جو منشا ہے وہ ناجائز ہے ۔ ان کا مقصد ہے کہ جموں کشمیر کی جتنی بھی آبادی ہے۔ اس میں تبدیلی لانے کی کوشش ہے ۔ جموں میں باہر سے اب لوگوں کا سیلاب آئے گا، جموں میں جو ڈوگرا کلچر ہے اس کو نقصان ہوگا۔