اردو

urdu

ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی پر پی ایس اے، جموں و کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس - محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔

محبوبہ مفتی پر پی ایس اے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج
محبوبہ مفتی پر پی ایس اے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج

By

Published : Feb 26, 2020, 11:41 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:05 PM IST

التجا مفتی نے سپریم کورٹ میں اپنی والدہ محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔

اس معاملے میں آج جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اور جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے ۔سپریم کورٹ نے محبوبہ کی بیٹی التجا مفتی کی حراست سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔ بنچ نے نوٹس کےجواب کے لیے 18 مارچ تک کی وقت دیا ہے۔ معاملے کی سماعت اسی دن ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکام نے سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )عائد کیا ہے تاکہ انکی مدت نظربندی طویل کی جاسکے۔

محبوبہ کے بارے میں، سرکاری ڈوزیئر میں درج ہے کہ وہ ایک سرگرم شریر خاتون کے طور پر پہچانی جاتی ہیں جو خطرناک طرح کی کئی سازشوں میں ملوث ہیں۔ خفیہ ایجنسیز کے ذریعہ دائر متعدد رپورٹز میں کہا گیا ہے کہ وہ علیحدگی پسندی کو فروغ دیتی رہی ہیں۔ ڈوزیئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ محبوبہ نے بانڈ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بارے میں بات نہیں کریں گی۔

غور طلب بات یہ ہے کی محبوبہ مفتی کو دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی 4 اگست کی رات سے ہی حراست میں لیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details