جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں واقع پارٹی آفیس میں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانچ ایجنسیوں کی مدد سے اپوزیشن کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بہار میں ذات کے سروے کو بھی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معلوم ہوگا کہ ماضی میں غریب اور پسماندہ لوگوں کو کتنا فائدہ پہنچا ہے۔ بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔ غریب لوگ زہر پینے کی حالت تک پہنچ گئے ہیں۔ اس صورت حال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بی جے پی کا دائیں ہاتھ بن گیا ہے۔ کیونکہ بی جے پی اپوزیشن کا سامنا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ وہ انڈیا الائنس اتحاد سے خوفزدہ ہے۔ اب بی جے پی ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے