محبوبہ مفتی کی بیٹی نے یورپی وفد کے دورہ کشمیر کو 'نپے تلے تفریحی پروگرام' قرار دیا ہے اور حزب اختلاف کے رہنماؤں جیسے راہل گاندھی، سیتا رام یچوری اور دیگر سے درخواست کی کہ وہ کشمیر کا دورہ کریں اور حکومت کے 'آزادانہ رسائی' کے دعوے کی پڑتال کریں'۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ 'اب جب کہ یورپی پارلیمان کے وفد کا سیر و تفریحی کا پروگرام ختم ہوچکا ہے، میں اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں جیسے راہل گاندھی، سیتارام یچوری، شرد یادو، تیجسوی یادو، ڈاکٹر پی تھیگا راجن (پی ٹی آر)، پریا دت، یشونت سنہا سے درخواست کرتی ہوں کہ جتنی جلد ہو سکے وہ کشمیر کا دورہ کرنے کی کوشش کریں اور جموں وکشمیر تک سب کے لیے مفت رسائی کے بارے میں مرکزی حکومت کے دعووں کو بے نقاب کریں'۔
دیگر ٹویٹ میں محبوبہ مفتی کی بیٹی نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق کو نظرانداز کیا ہے۔ اگر آپ ان کو اپنا سمجھتے ہیں تو ان تک پہنچیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔