جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے تمام سیاسی رہنماؤں کی نظربندی کو غیر اخلاقی اور بلاجواز قرار دیا ہے۔
گزشتہ ماہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ کو تقریبا سات ماہ سے زائد عرصہ نظربند رہنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

عمرعبداللہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ' کووڈ 19 کے پھیلاؤ اور بڑھتے خطرات میں اس حقیقت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے رہنما علی محمد ساگر اور دیگررہنماؤں نے آج 'غیر اخلاقی اور بلاجواز' نظربندی کے آٹھ ماہ مکمل کیے۔'
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماؤں کو دفعہ 370 کو منسوخ کرنے سے قبل چار اگست کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بیشتر رہنماؤں کو رہا کردیا گیا ہے لیکن ابھی بھی کئی افراد یا تو گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہیں۔