اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وحشی عناصر ہی رمضان کے مہینے میں معصوموں کا قتل کر سکتے ہیں'۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے ادویات فروشوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

محبوبہ مفتی کی مذمت

By

Published : May 8, 2019, 9:43 PM IST

اطلاعات کے مطابق شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں بدھ کی دوپہر کو نامعلوم بندوق بردار ایک دو دکان میں گھس گئے اور وہاں دو ادویات فرشوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

زخمی افراد کی شناخت عرفان احمد اور مظفر احمد کے بطور ہوئی ہے۔ وہ مبینہ طور پر پی ڈی پی کے ساتھ وابستہ تھے۔

ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں نازک حالت میں ضلع ہسپتال اننت ناگ ریفر کیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد فوج اور ایس او جی نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔

دریں اثنا پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے فائرنگ کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'شوپیاں میں پی ڈی پی ورکروں پر حملے کی مذمت کرتی ہوں۔ میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ صرف وحشی عناصر ہی رمضان کے اس مہینے میں معصوم لوگوں کو قتل یا زخمی کرسکتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details