اوڑی میں دو روزہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد اوڑی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سردی علاقے اوڑی کے بس اڈے میں آج اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جو دو دن تک چلے گااس پروگرام کی انوگریشن ایکس ٹیو مونسپلٹی افیسر اوڑی روہی بٹ نے کی
اوڑی کے بس اسٹینڈمیں محکمہ میونسپلٹی کی جانب سے آج وکست بھارت سنکلب یاترا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں دیگر محکموں کے افسران اور ملازم بھی شامل تھے اس پروگرام کے دوران لوگوں کو الگ الگ محکموں کی سکیموں کے بارے میں بھی بتایا گیا اور انہیں سکیموں کی جانکاری بھی دی گئی۔
اس پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی تقرر بھی سنائی گئی جو کہ ایک وین گاڑی پر ایک بڑی سی ایل سی ڈی لگائی گئی تھی جس میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر ملازموں اور افسروں نے بھی شمولیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:انفارمیشن ٹکنالوجی کی کمشنر سیکریٹری پریرنا پوری نے بڈگام میں عوامی دربار کی صدارت کی
میونسپلٹی کے افسر روہی بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا یہ جو پروگرام وکسد بھارت سنکلب یاترا چل رہا ہے یہ وزیراعظم نریندر مودی نے سکیم لانچ کی ہے جس میں لوگوں کو ہمیں سرکار کی جتنی بھی سکی میں ہیں۔ ان کے بارے میں بتانا ہے۔ اس میں حکومت نے بہت ساری سکیمیں رکھی ہیں لوگوں کے لیے ادھی سکیمیں لوگوں کو پتہ ہے اور ان لوگوں نے ان سکیموں کا فائدہ اٹھایا ہے۔