ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا جس میں اعلیٰ حکام نے مقامی باشندوں کے مسائل سنے اور ان کے جلد سے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔مقامی باشندوں نے بھی عوامی دربار میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اس عوامی دربار میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدل عزیز مہمان خصوصی جبکہ اے ڈی سی ترال ساجد نقاش، ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ، منظور گنائ سمیت دیگر ضلعی اور سب ضلعی افیسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں شرکا کو تفصیلی معلومات دی گئی۔
پروگرام میں موجود لوگوں نے اپنے اپنے مسایل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے جن کو موقع پر ہی نوٹ کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کر ئ گئی ۔اس دوران چیوہ اولر کے لوگوں نے وہاں ناصاف پینے کا پانی مسلہ اجاگر کیا جبکہ زراڈی ہارڈ کے لوگوں نے رابطہ سڑک کی خستہ ہالی اور دیگر مسایل کو سامنھ رکھا جن پر انتظامیہ کے آفیسران نے اپنا ردعمل بھی سامنے رکھا۔