اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mega football tournament concluded at sopore سوپور میں میگا فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد - فائنل میچ خوشحال اسٹیڈیم

صنعتی خطہ سوپور میں جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے زیراہتمام سوپور میگا فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خوشحال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جموں اینڈ کشمیر بینک نے شاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ Mega football tournament concluded at sopore

سوپور میں میگا فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد
سوپور میں میگا فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

By

Published : Oct 3, 2022, 1:46 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں میگا فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خوشحال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جموں اینڈ کشمیر بینک نے خطابی معرکہ جیت کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں کشمیر کی 48 ٹیموں نے شرکت کی جے اینڈ کے بینک ایف سی اور اے آر سی اوفٹ بال کلب کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔ جے اینڈ کے بینک ایف سی نے اے آر سی اوفٹ بال کلب کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ Mega Football Tournament Concluded AT Sopore, J &K Bank Lift Trophy

سوپور میں میگا فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

اس موقع پر جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سیکرٹری نگیت گل مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے انتظامیہ بالخصوص جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کا میگا فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سیکٹری نگیت گل نے کہا کہ فٹبال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مقامی باشندے شکریہ کے مشتحق ہیں۔ہم امید کرتے ہیں اگلے سال بھی اس سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی کوشش کریں گے۔

سوپور میں میگا فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

یہ بھی پڑھیں:Cleanliness Campaign in Kishtwar کشتواڑ کے چوگان میدان میں صفائی مہم

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں کھیل کود سے متعلق دلچسپی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ہم ان کی دلچسپی کو پیشہ وارانہ کھیل میں بدلنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details