گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں وائس چانسلر اسکاسٹ نے امرناتھ یاترا میں مدد کرنے والے لوگوں کے لیے آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام پروفیسر نذیر احمد گنائی، اعزازی وائس چانسلر اور پروفیسر دل محمد مخدومی، ڈائریکٹر ایکسٹینشن اور ڈاکٹر اشفاق عابدی، سینئر سائنسدان اور سربراہ، کے وی کے گاندربل کی رہنمائی میں سکاسٹ کشمیر کے آؤٹ ریچ اقدام کا ایک حصہ ہے۔ امرناتھ گپھا کے راستے بالتل سونمرگ میں جانوروں کی صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقعے پر سکاسٹ کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر نذیر احمد گنائی نے اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد میں کے وی کے گاندربل کی کوششوں کو سراہا اور ٹٹو والوں کو مشورہ دیا کہ وہ یاترا کے دوران گھوڑوں اور ٹٹووں کے لیے مناسب غذائیت اور باقاعدگی سے صحت کی جانچ کو یقینی بنائیں۔
کیمپ کی قیادت پروفیسر دل محمد مخدومی، ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ جنہوں نے خود جانوروں کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف بیماریوں کے لیے ضروری نسخے فراہم کیے۔ کیمپ میں پونیوالوں نے شرکت کی جو بالتال سے گپھا تک انتہائی تنگ راستے پر 14 کلومیٹر پیدل سفر کرنے میں عقیدت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔ کیمپ کے دوران سینکڑوں ٹٹو اور گھوڑوں کا مفت طبی معائنہ اور ضروری علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقے کے مال مویشیوں کا بھی علاج کیا گیا۔