اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ کے پیش نظر ڈی سی کی میٹنگ - ڈاکٹر پیوش شنگلا نے ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ضلع کے تمام افسران کا اجلاس طلب کیا۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ہونے والے انتطامات سے متعلق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش شنگلا نے ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ضلع کے تمام افسران کا اجلاس طلب کیا۔

ڈی سی اوفس میں اجلاس کا انعقاد
ڈی سی اوفس میں اجلاس کا انعقاد

By

Published : Jan 3, 2020, 6:55 PM IST

جموں و کشمیر میں ادھمپور کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش شنگلا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات سے متعلق آج ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ضلع کے تمام افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

اس میں بیریکیڈنگ، سکیورٹی، ٹریفک ریگولیشن، پینے کا پانی، بجلی کی فراہمی، ابتدائی طبی امداد، بسیز کی تعیناتی، فائر ٹینڈر اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی سی اوفس میں اجلاس کا انعقاد۔ویڈیو

اس میٹنگ کے دوران 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑاؤ'، 'سوچھ بھارت ابھیان'، 'جل شکتی مشن' جیسے معاشرتی اہمیت کے امور پر مبنی ثقافتی پروگراموں کے انعقاد پر بھی توجہ دی گئی۔

ڈی سی نے مختلف شعبوں کے عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقریبات میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوں اور اس تقریب کو شاندار بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details