انابت 2018 بیچ کے آئی اے اینڈ اے ایس افسر ہیں۔ انابت نے اپنی ابتدائی تعلیم سرینگر کے ملنسن گرلز اسکول سے حاصل کی ہے۔ اے آئی ای ای ای کے امتحان میں کامیاب ہونے کے باوجود، انابت نے گورنمنٹ وومنز کالج ایم اے روڈ سرینگر میں ہیومینٹیز میں ڈگری حاصل کرنے کو ترجیح دی۔
انابت خالق جموں و کشمیر کی نئی ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل مقرر - سرینگر کے ملنسن گرلز اسکول
انابت خالق نے گذشتہ روز جموں و کشمیر کی نائب اکاؤنٹنٹ جنرل کا چارج سنبھال لیا۔ وہ جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ہیں جنہیں اس عہدے پر مقرر کیا گیاہے۔
سنہ 2016 میں انابت نے یو پی ایس سی کے امتحان میں 605 پائیدان حاصل کیا تھا۔ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہونے کی وجہ سے انہوں نے پھر سے 2017 میں امتحان میں حصہ لیا جس کے بعد اُن کی رینکنگ میں اضافہ ہوا اور 378 رینک پر پہنچ گئیں۔ انہیں آئی اے اینڈ اے ایس کیڈر دیا گیا اور انہیں نیشنل اکیڈمی آف آڈٹ میں تربیت کے لیے ہماچل پردیش کے شملہ بیجھا گیا۔
اپنی تربیت کی مدت کے دوران، انابت کو احمدآباد، آر بی آئی اور سیبی جیسے اہم اداروں میں مالیات اور عوامی پالیسی کے اہم پہلوؤں سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔