اردو

urdu

ETV Bharat / state

طبی ملازمین کا احتجاج

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹرز اور ان کے معاونین کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے معاون ڈاکٹرز کی لاپروائی کی وجہ سے ان کی معطلی کی خبر بھی زوروں سے گشت کر رہی ہے۔

طبی ملازمین کا معطلی کے خلاف احتجاج
طبی ملازمین کا معطلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Apr 4, 2020, 10:07 PM IST

حکومت کے اس انتباہ کے بعد ملازمین نے حکام اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک جانب جہاں سبکدوش ملازمین کو کام پر مامور کرنے کی بات کر رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب گزشتہ ایک برس سے اپنے فرائض انجام دینے والے طبی ملازمین کو برخاست کرنے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔

طبی ملازمین کا معطلی کے خلاف احتجاج

جبکہ ملک کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے میڈیکل کالج میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے وارڈ میں کام کرنے والے معاون ڈاکٹرز کو معطل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک برس قبل جب انہیں کام پر مامور کیا گیا تھا تب معاہدے کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا گیا تھا کہ انہیں چھ برس زائد اپنے عہدے پر فائز رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ راجوری میڈیکل کالج میں ایک برس قبل پچاس کارکنان اور نرسز کو تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی مدت کار مکمل ہونے کے بعد آج انہیں برخاست کرنے کا حکمنامہ جاری ہوا ہے۔

اس کے خلاف ان ملازمین نے حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

غور طلب ہے کے موجودہ حالات میں میڈیکل کالج سے پچاس اسٹاف اور نرسز کو برخاست کرنے سے اسپتال انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جبکہ راجوری میں پہلے ہی کورونا کے تین مثبت مریض پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد راجوری کی تحصیل منجاکوٹ کے پانچ گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details