شمالی کشمیر بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں کنزل وٙن بکتور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران میکانکل انجینیئرنگ محکمے کا ایک ڈوزر برفانی تودے کی زد میں آیا جس کی وجہ سے ڈوزر سڑک سے لڑھک گیا۔
کنزل وٙن میں برفانی تودہ ڈوزر پر گر گیا اس دوران فوج نے اپنی مشنری اور جوان کام پر لگا کر ڈوزر کو دوبارہ سڑک پر لایا۔
مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے اس واقعے کے دوران پیش کئے گئے مدد کی سراہنا کرتے ہوئے فوج کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ وادی گریز بھاری برف باری کی وجہ سے پوری دنیا سے چھ ماہ کے لیے کٹی رہتی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔