وہیں اس سلسلے مین آج ماسٹرس فورم کشمیر نے بھی اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت ماسٹرس فورم کشمیر نے کووڈ 19 کے خلاف جاری جنگ میں انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا عہد لیا ہے۔
ماسٹرس فورم کشمیر کی جانب سے پی پی ای کٹس فراہم اسی کڑی کے تحت ماسٹرس فورم نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو پی پی ای کٹس اور ماسکس پیش کرکے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں اپنا بھر پور رول ادا کیا ہے۔
ماسٹرس فورم کا کہنا ہے کہ' وہ اس مشکل گھڑی میں انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور وہ ہر طرح کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ وہ یہ مہم آگے تب تک جاری رکھیں گے جب تک اس مہلک بیماری کا مکمل طور خاتمہ نہیں ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم کے تحت وادی کے ہر ضلع تک پہنچنے کی کوشش کرینگے تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جاسکے۔