اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں سرچ آپریشن

ترال قصبے سے پانچ کلو میٹر کی دوری پر واقع کچھمولہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارراوائی جاری ہے۔

ترال میں سرچ آپریشن
ترال میں سرچ آپریشن

By

Published : Jul 3, 2020, 7:54 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے سے پانچ کلو میٹر دور کچھمولہ نامی گاؤں کو فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر محاصرہ میں لیا ہے اور تلاشی مہم شروع کی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران علاقے میں سکیوٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور کسی بھی شخص کو باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیوٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد محاصرہ شروع کیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

بتادیں کہ یکم جولائی کو بلال آباد ترال میں 20 گھنٹے کی طویل تلاشی کاروائی کے باوجود عسکریت پسند وہاں سے فرار میں کامیاب ہوگئے تھے۔

وہیں سرینگر کے ملہ باغ، نسیم باغ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں گذشتہ شب ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details