اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: بجلی چوری روکنے سے متعلق مہم جاری - بجلی کی آنکھ مچولی

اس مہم کے دوران گھروں میں غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے ہیٹرز اور بوایلرز کی ایک بڑی تعداد کو ضبط کیا گیا ہے۔

ترال: بجلی چوری روکنے سے متعلق مہم جاری
ترال: بجلی چوری روکنے سے متعلق مہم جاری

By

Published : Nov 13, 2020, 10:25 AM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جہاں ان دنوں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان ہے وہیں بجلی حکام نے علاقے میں بجلی سپلائی میں معقولیت لانے اور ٹرانسفارمرز کے بچاو کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔

ترال: بجلی چوری روکنے سے متعلق مہم جاری

اس مہم کے دوران گھروں میں غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے ہیٹرز اور بوایلرز کی ایک بڑی تعداد کو ضبط کیا گیا ہے اور محکمے کے آفیسر ان نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے اس مہم سے بجلی میں معقولیت آئی گئ ہے اور اس لیے یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔

یہ مہم گزشتہ روز ٹاون ترال میں جاری رہی جبکہ اس سے قبل یہ مہم امیرآباد، ہفو نگین پورہ، لاڈییار اور دیگر دہیات میں شروع کی گئی تھی۔

اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی ترال محمد مقبول اہنگر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' بجلی چوری روکنے کے لیے یہ مہم گزشتہ پندرہ روز سے جاری ہے اور یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرما میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے محکمے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details