وادی کشمیر کے سری نگر میں محکمہ تعمیرات نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف مہم کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں سیکنڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کرنا ہے۔ Massive Drive Against Drug Under Bharat Mukhti Abhiyaan In Jammu and Kashmir
مرکزی حکومت کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں وہیں دوسری طرف تعلیمی اداروں، سیول سوسائٹی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری محکموں نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں گانجے کی کاشت کو تباہ کی گئی۔ وہی ایک ماہ تک جاری رہنے والی نشہ مکت بھارت مہم کے تحت آج محکمہ تعمیرات کی جانب سے نیشنل ہائی وئے پر واقع بجبہاڑہ کے گرین ٹنل کی رابطہ سڑک کے دونوں اطراف سے بھانگ کی فصلوں کو تباہ کی گئی۔