بڈگام:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع سمیت تمام اضلاع میں وزیراعظم نریندر مودی کی پکار پر ہر گھر ترنگا ریلی مہم کے تحت ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر گھر ترنگا ریلی کے تحت ضلع بڈگام میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران مقامی باشندوں بالخص طلبا و طلبات میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس ریلی میں بڈگام بھر کے لوگوں، کھلاڑیوں، این جی اوز کے رضاکاروں، پولیس اور سی اے پی ایف کے اہلکاروں کی پرجوش اور زبردست شرکت دیکھی گئی۔
ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو کے ساتھ ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ اس ترنگا ریلی کے دوران پورے بڈگام قصبے میں جے ہند کے ملک بوس نعرے سنائی دیے۔ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد، اے ایس پی گوہر احمد اور سینئر سول اور پولیس افسران نے ریلی اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ اسپتال اور ڈسٹرکٹ کورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی اولڈ بس اسٹینڈ بڈگام پر کامیابی کے ساتھ ختم ہوئی۔