جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں میونسپل کونسل کی جانب سے پسماندہ علاقے میں آج مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی جانچ کے بعد ان میں ادویات، سینیٹائزز اور ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔
اس دوران میڈیکل کیمپ میں بھی لوگوں نے سماجی دوری برقرار رکھی۔ وہیں میونسپل کونسل کے چیرمین محمد عارف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' راجوری میونسپل میں سب سے پسماندہ وارڈ جو ایس سی ایس ٹی کے لیے مخصوص ہے ان کے لیے یہ مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ '