اس مہم کے تحت آج ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے پانپور سے باضابطہ طور پر شروعات کرتے ہوۓ پانپور،اونتی پورہ اور ترال میں ٹرانسپورٹروں،دکانداروں اور عام راہگیروں میں ماسک تقسیم کئے۔ جبکہ ویکسنیشن نہ لگانے والے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔
اونتی پورہ: لوگوں میں ماسک تقسیم - جموں و کشمیر ای ٹی وی بھارت خبر
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری کی ہدایت پر پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں آج پولیس کی ایسی 15 ٹیمیں تشکیل دی گٸ ہے جو ضلع کے مختلف علاقوں میں جاکر لوگوں کو ویکسنیشن اور ایس او پیز کے حوالے سے ضروری جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ماسکس تقسیم کرینگے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ کروناواٸرس جیسی مہلک بیماری پر قابو پانے کے لۓ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایت پر پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں 15ٹیمیں تشکیل دی ہے۔ جو آج سے ہر علاقے میں جاکر لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان میں ماسکس بھی تقسیم کرینگے۔
انہوں نے کہا آج پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے پانپور، کھریو اور ترال میں انہوں نے یہ مہم چلاٸی ہے جس کے تحت لوگوں کو کروناواٸرس سے بچنے کی جانکاری کے علاوہ لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کی ہے۔
انہوں نے کہا بنا ویکسنیشن کے کسی بھی دکاندار کو فکسن کھولنے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جاۓ گا۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسنیشن پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔