اردو

urdu

By

Published : Apr 15, 2020, 5:07 PM IST

ETV Bharat / state

محکمہ دیہی و ترقی کی جانب سے ماسک تقسیم

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جہاں انتظامیہ رات دن کوششوں میں مصروف ہیں وہیں آج محکمہ دیہی و ترقی کی طرف سے ترال بی ڈی او آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

محکمہ دہی و ترقی کی جانب سے ماسک تقسیم
محکمہ دہی و ترقی کی جانب سے ماسک تقسیم

تقریب میں محکمہ دیہی و ترقی نے ترال علاقے کے سرپنچوں میں ماسک تقسیمِ کیے تاکہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عام لوگوں میں تقسیم کریں۔

محکمہ دہی و ترقی کی جانب سے ماسک تقسیم

بی ڈی او ترال ڈاکٹر پرمروز اور بی ڈی سی چیئرمین اوتار سنگھ نے اس تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

سرپنچوں نے یہ ماسک اپنے اپنے حلقوں میں تقسیم کیے اور عام لوگوں کو موجودہ حالات سے آگاہ کرایا تاکہ وہ ماسک کا بخوبی استعمال کریں۔

واضح رہے کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ سمیت عام لوگ بھی اس مہلک بیماری کو روکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

مختلف مقامات پر عام لوگوں نے خود ماسک بنائے اور لوگوں میں مفت تقسیم کیے تاکہ وہ اس بیماری سے دور رہے۔ آج کے اس دور میں ہر کوئی شخص اپنا تعاون پیش کر رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details