اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی میں ماسک تقسیم ڈرائیو کا آغاز - مثبت کیسز اور اموات میں تیزی

وادی کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر وادی کے بیشتر علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔

اوڑی میں ماسک تقسیم ڈرائیو کا آغاز
اوڑی میں ماسک تقسیم ڈرائیو کا آغاز

By

Published : Jul 30, 2020, 6:42 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سب جج اوڑی امتیاز احمد لون نے چیئرمین شاپپرز ایسوسی ایشن اوڑی حاجی محمد شفیع کے ہمراہ اوڑی ٹاؤن میں عوام میں تقریبا تین ہزار ماسک تقسیم کیے۔سب جج اوڑی نے دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر شخص کو دو ماسک تقسیم کریں۔

اوڑی میں ماسک تقسیم ڈرائیو کا آغاز

سب جج امتیاز احمد لون نے اوڑی قصبے کے دکانداروں کو حفاظتی مقاصد کے لئے سب ڈویژن میں ہر شخص کو جلد سے جلد دو ماسک تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں اُنیس ہزار کا ہندسہ عبور

عہدیداروں اور دکانداروں کو ہر جگہ معاشرتی دوری کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے امتیاز احمد لون نے کہا کہ ' ہمیں اس مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ متحد ہوکر ہم ہر مشکل سے لڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں بدھ کے روز 540 نئے کوروناوائرس معاملے درج کئے گئے اور اس طرح متاثریں کی کل تعداد 19419 ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details