جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں کورونا وبا سے تحفظ کے لیے لگاتار انتظامیہ نئے نئے اقدامات کررہی ہے ساتھ ہی حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی Action on violation of Corona Guideline in Rajouri بھی کررہی ہے۔
اسی سلسلے میں آج راجوری کے منجاکوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے ایک ناکہ لگایا گیا جہاں پر پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو کورونا وبا سے تحفظ کے لیے تمام تر سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تعلقین کی گئی۔