مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے پُرانے شہر کے علاقہ گنپتیار میں ایک دلدوز آگ کی واردات پیش آئی جس میں ایک رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق برف باری کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش ایا۔
شادی کے لئے سجایا جانے والا گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا محلہ والوں کا کہنا ہے کہ جس گھر کو شادی کی خوشی کے لئے سجایا جارہا تھا وہ گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کنبہ کافی غریب ہیں اور ان کی صدیوں کی پونجی آگ کی واردات میں تباہ ہوگئی۔
متاثرہ کنبے نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔ ہمسایوں کے مطابق متاثرہ کنبے کا کوئی سہارا نہیں ہے اور یہ سرکار کی مدد کے منتظر ہے۔